22 جون، 2017، 2:38 AM

یوم قدس ، سامراجی اور ظالمانہ سیاسی نظام کے خلاف جدو جہد کا دن ہے

یوم قدس ، سامراجی اور ظالمانہ سیاسی نظام کے خلاف جدو جہد کا دن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم قدس کو بہت ہی اہم دن قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم حقیقت میں سامراجی اور ظالمانہ سیاسی نظام کا مقابلہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے اساتید اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ملاقات میں یوم قدس کو بہت ہی اہم دن قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم حقیقت میں سامراجی اور ظالمانہ سیاسی نظام کا مقابلہ کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج فلسطینیوں کا دفاع در حقیقت انسانیت اور حقیقت کا دفاع ہے بلکہ آج یہ مسئلہ فلسطین سے بڑا مسئلہ ہے ؛ آج اسرائیل کا مقابلہ در حقیقت سامراجی نظام اور تسلط پسند نظام کا مقابلہ ہے ۔ یوم قدس کو مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منانا چاہیے یوم قدس کے موقع پر اسراغیل اور امیرکہ کے خلاف ریلیاں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں  استاد کے نقش و کردار کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: استاد کے مثبت اور منفی کردار کے طلباء پر بھی مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا اساتید اگر مؤمن ، دیندار اور ملک و قوم کے وفادار ہوں گے  تووہ  طلباء کی صحیح اور درست سمت میں ہدایت کریں گے اگر ان کی نظریں اغیار پر جمی ہوں گی تو وہ طلباء پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: طلباء کی تعلیم اور تربیت میں اساتید کو اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔

News ID 1873356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha